i پاکستان

اتحاد کونسل کے ایم پی اے احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیاتازترین

March 28, 2024

سنی ا تحاد کونسل کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 36منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے نومنتخب رکن اسمبلی سے حلف لیا۔قبل ازیں اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں احمر رشید بھٹی کا کہنا تھا کہ 10ماہ سے ملک پر ظلم و بربریت قائم ہے، سینکڑوں لوگ جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں، عدلیہ سے التماس ہے جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پارٹی قائدین نے مال روڈ پر احتجاج کیا ان پر دہشت گردی کی ایف آئی آر کاٹ دی گئی، ایوان میں بیٹھے لوگ ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھے ہیں، عدلیہ انتخابات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی