i پاکستان

استعفی دینے کیلئے کہا گیا یہ بات درست نہیں ،شہزاد عطا الہیتازترین

March 25, 2023

گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔ مستعفی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، مجھے مستعفی ہونے کے لیے کہا گیا یہ بات بے بنیاد اور درست نہیں ہے۔ شہزاد عطا الہی کاکہنا تھا کہ اہم حکومتی شخصیت کو مستعفی ہونے سے آگاہ کیا تو مجھے استعفی دینے سے روکا گیا، تاہم اپنا استعفی دستخط کرکے سینئر وزیر کے حوالے کردیا ہے ، حکومت جب چاہے میرا استعفی صدر پاکستان کو بھیج دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی