i پاکستان

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کو ڈاکوں نے گولی مار کر وِڈیو وائرل کردیتازترین

August 21, 2024

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے بیٹے کو ڈاکوں نے گولی مار کر وِڈیو وائرل کردی۔ اسحاق رند کے بیٹے جمیل رند کو ڈاکوں نے 10 اگست کو شاہ لطیف یونیورسٹی کے قریب خیرپور سے اغوا کیا تھا، جس کے بعد ڈاکوں کی جانب سے 2 کروڑ روپے کا تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے دباو ڈالنے کی غرض سے ڈاکوں نے مغوی جمیل رند کی ٹانگ پر گولی مار کر وِڈیو وائرل کردی۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوان کی ڈاکوں کے چنگل سے بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، جمیل رند کو جلد ہی ڈاکوں کی قید سے آزاد کرا لیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈاکوں کے چنگل میں پھنسے جمیل رند کی ایک دوسری ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں مغوی نوجوان کہہ رہا ہے کہ ڈاکو آج ٹانگ توڑ رہے ہیں، اگر 2 کروڑ روپے نہ دیے تو یہ مجھے مار ڈالیں گے۔ نوجوان نے کہا کہ فوری طور پر تاوان کی رقم ادا کرکے مجھے آزاد کروائیں۔ نوجوان کے وِڈیو بیان کے دوران گولی چلنے کی آواز آتی ہے، جس کے ساتھ ہی مغوی جمیل رند گر جاتا ہے۔ دوسری جانب رند برادری کی جانب سے نوجوان کے اغوا اور اسے تاحال بازیاب نہ کروائے جانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی