اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مسعود پزشکیان کا ایران کا صدر منتخب ہونا ان پر ایرانی عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، مسعود پزشکیان انتہائی باصلاحیت، دور اندیش اور عوام دوست سیاسی رہنما کی شہرت رکھتے ہیں، سردار ایاز صادق نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پر امید ہوں آنے والے دنوں میں پاک - ایران دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی