i پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کا نیلم ویلی آزاد کشمیر میں جیپ حادثے پر اظہار افسوستازترین

July 10, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی