i پاکستان

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے ، جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارتازترین

February 06, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کا ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کا ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی