i پاکستان

اسموگ میں کمی ،راولپنڈی ڈویژن کا تمام تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلانتازترین

November 18, 2024

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے آج (منگل )سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنے کے بعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔کمشنر راولپنڈی نے اایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظرتعلیمی اداریکھولنے کی سفارش کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی