حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاس میں ادا کردی گئی۔ اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف ، اتحادی جماعتوں کے قائدین،اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں اسمعیل ہنیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی، اسمعیل ہنیہ کی شہادت پر ملک بھر میں سوگ منایا گیا ۔یاد رہے 31 جولائی کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اسمعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی