i پاکستان

اسماعیل ہنیہ کے پیار سے لبریز جذبات پوری زندگی یاد آتے رہیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈارتازترین

August 01, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ آخری ملاقات کو خوشگوار قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں نائب وزیراعظم نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شہید فلسطینی رہنما کے پیار سے لبریز جذبات پوری زندگی یاد آتے رہیں گے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اسماعیل ہنیہ کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے منگل کو اسماعیل ہنیہ کے ساتھ تہران میں ہونے والی مختصر ملاقات کو یادگار اور حد درجہ خوشگوار قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی