i پاکستان

اسلحہ شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور طبیعت ناساز ہونے پر عدالت پیش نہ ہوسکےتازترین

September 05, 2024

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہ سکے ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طبیعت ناسازی کے باعث اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، اس حوالے سے انہوں نے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کرلیا۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کروانے کے لیے درخواست دائر کردی۔ دوسری جانب وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی۔علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیزئی نے درخواست جمع کرائی جبکہ درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہی وزیر اعلی خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچیں گے جبکہ درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیر قانونی اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی