وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ۔این 5 مارگلہ کے مقام پر ایک اور ایم ٹیگ سینٹر قائم کردیا گیا،شہر بھر میں ایم ٹیگ سینٹرز کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہوگئی۔مجموعی طور پر ایک لاکھ 69 ہزار 538 گاڑیوں کو ایم ٹیگ کا اجرا مکمل ہوگیا۔ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ شہریوں کی آسانی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے،بغیرایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔شہری کسی بھی قانونی کارروائی سے بچیں، ایم ٹیگ لگوائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی