اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التوا کے خلاف درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث انکی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی۔جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے مرکزی مسلم لیگ کے کیس کو بھی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ یکجا کردیا تھا۔ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی