i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہونگے،نوٹیفکیشن جاریتازترین

January 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہائیکورٹ بار کی نئی عمارت میں منعقد ہوں گے، صدر ہائیکورٹ بار واجد علی گیلانی نے الیکشن شیڈول اور بورڈ کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق19 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں گے،20 اور 21 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 24 جنوری کو امیدواروں کی ابتدائی لسٹ جاری ہو گی اور 27 جنوری کو سکروٹنی ہو گی۔ شیڈول کے مطابق 29 جنوری کو اعتراضات جمع اور 31 جنوری کو ان پر سماعت ہو گی،3 فروری کو کاغذات واپسی اور 6 فروری کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 14 فروری کو بار ایسوسی ایشن کی نئی عمارت میں پولنگ ہوگی، عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کو الیکشن بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریاست علی آزاد، نوید ملک، سردار شوکت حیات، سعد راجپوت اور حسنین سرور ممبران میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی