i پاکستان

اسلام آباد،دفاع پاکستان کونسل کا 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کو آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلانتازترین

May 19, 2023

دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کو آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانی آبپارہ چوک سے دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا مگر فوجی تنصیبات اور اکابرین اسلام کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کے روز آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان بھی کیا۔ دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی