اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔پشاور، مردان ، مالا کنڈ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ راولپنڈی میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور، سوات ، مردان اور مانہسرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی شدت کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور آفسز سے کلمہ طیبہ کا ودر کرتے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی