i پاکستان

اسلام آباد، سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹرکو اہل خانہ سمیت لوٹ لیا گیا ،تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمے کی درخواست دائرتازترین

November 02, 2024

اسلام آباد کے علاقے راول ٹائون میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہل خانہ کو لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد مروت نے تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمے کی درخواست دی ہے۔ در خواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اپنے بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹائون پہنچے تو موٹرسائیکل ملزمان نے روکا۔درخواست کے مطابق ملزمان اسد مروت اور ان کے اہلخانہ سے 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی