اسلام آباد سے لاپتا ہونے والا شہری فیضان عثمان واپس گھر پہنچ گیا۔ لاپتا فیضان عثمان کے والد عثمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیٹے کی واپسی کی تصدیق کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ میرا پیارا بیٹا فیضان عثمان گھر پہنچ گیا ہے، میرے پاس پوری قوم اور ساتھ دینے والوں کا شکریہ اداکرنیکے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی