لکی مروت میں درہ تنگ کے قریب مسافر کوچ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کی مسافر کوچ اسلام آباد سے بنوں آ رہی تھی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وقوعہ رات گئے پیش آیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ کردی۔ دوسری جانب کوچ کمپنی کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ کوچ نہ روکنے پر ڈاکں نے فائرنگ کردی، اٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی