i پاکستان

اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنجتازترین

December 31, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا،الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کوورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی، درخواست میں رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم اور علی نواز اعوان کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹرا کورٹ اپیل پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اتنے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کرانا ممکن نہیں، 14 ہزار سے زائد عملہ، سکول ٹیچرز اور دیگر ملازمین سرما کی تعطیلات پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی