i پاکستان

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیلتازترین

November 04, 2022

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں بدامنی پھیلانے، سڑکیں بلاک کرنے اور انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیل دے دیے جس کا پولیس کوڈ فرسٹ ایڈ رکھا گیا ہے۔ ٹریٹمنٹ اسکواڈز فرسٹ ایڈ میں بدامنی پھیلانے، توڑپھوڑ کرنے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں پر فرسٹ ڈگری لگے گی جس میں چار سے چھ بھرپور ڈنڈے کمر سے نیچے پڑیں گے۔ فرسٹ ایڈ کے 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، 100 ٹریٹمنٹ اسکواڈز میں 4 سے 6 نوجوان پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ماتحت افسران کو سڑکیں کھلی رکھنے کی جامع حکمت عملی بتا دی جبکہ سب جیل سی آئی اے سینٹر میں جیل کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، کوئی بھی سڑک بلاک ہوئی تو موقع پر ہی ہلکی چھترول کے ساتھ سب جیل منتقل کیا جائے گا۔ شہری علاقوں میں اہم داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس دستے ہائی الرٹ اور پیٹرولنگ پر رہیں گے، مجموعی طور پر ضلع بھر کے 72داخلی اور خارجی راستوں پر اہم اقدامات طے کر لیے گئے جبکہ کلب روڈ، مری روڈ، ڈھوکری چوک اور فیض آباد فلائی اوور پر ٹریفک بحال رکھنے کے لیے نفری تعینات کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی