بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان نے واردات کرتے ہوئے ملک کے بڑے بزنس مین اقبال سیف اللہ کو لوٹ لیا۔ اسلام آباد پولیس نوسربازوں کو تاحال گرفتار نہ کرسکی۔ واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ کی گاڑی سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے اپنی گاڑی لگاتے ہیں اور انہیں رکنے کا اشارہ کرتے ہیں۔ گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس آکر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے۔گاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی