پی ٹی آئی رہنما عاطف خا ن نے کہاہے کہ اسلام آباد ی میں لائٹس بند کرکے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے بعد ورکرز کہاں گئے کچھ نہیں پتہ۔ ایک انٹرویو میں عاطف خان کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج کے دوران رات کے وقت ساری لائٹس بند کر کے کارکنوں پر شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے۔ عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد سب منتشر ہوئے اور جان بچانے کے لیے پناہ لی، ورکرز کا پتہ لگانے وہ اسلام آباد میں ڈاکٹرز سمیت دیگر متعلقہ ٹیمز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی