اسلام آباد میں تیزرفتار گاڑی ایکسپریس چوک میں فلسطینیوں کے حق میں لگے کیمپ میں گھس گئی،حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ نامعلوم شخص نے تیز رفتار گاڑی فلسطین کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 2 کارکن جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ کارسواروں نے مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ہمارے کارکنان کو گاڑی کے نیچے کچلا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، حادثہ گاڑی کے ٹائروں میں خاردارتاریں پھنسنے کے باعث پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی