i پاکستان

اسلام آباد میں فسطائیت عروج پر ہے، کارکنوں کی گرفتاریوں پر عمران خان کا ردعملتازترین

March 20, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس بغیر وارنٹ کارکنوں کیگھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس ہماریکارکنوں کو پکڑنیکے لیے بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فورا رہا کیے جائیں جنہیں اغوا کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی