i پاکستان

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیراہتمام سیمپوزیم کا انعقادتازترین

June 05, 2024

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیراہتمام سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سیمپوزیم میں پاکستان اور بیرون ممالک سے سکھ کمیونٹی، سول سوسائٹی کے شرکا اور اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے عالمی امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سکھ مذہب اور ان کے مقدس مقامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں سے سکھ برادری کا اہم کردار ہے،وطن عزیز میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے،ہم سکھ یاتریوں کے لییمزید آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹیز نیہمیشہ عالمی امن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سکھ مذہب کی بھرپور ثقافتی اور روحانی روایات کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ غیر ملکی سکھ کمیونٹیز کے لوگوں نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت عزت اور احترام کے ساتھ ہمارا استقبال کیا گیا۔ سکھ قوم پاکستان میں ایک اقلیت کے طور پر موجود ہیلیکن اس کے باوجود ہمیں بہت عزت دی گئی،ہمیں بالکل ایسا محسوس ہوا جیسے ہم اپنے گھر میں آئے ہیں،جو اپناپن اورعزت ہمیں اس ملک نیدی ہم اس کے بہت شکر گزار ہیں،ہمارے ساتھ بہت اچھا برتا کیا گیا جس سے ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ پاکستان سے ہمارا مذہبی اور روحانی تعلق ہے اور یہاں ہمیشہ ہمیں بہت عزت دی گئی،پاکستانی حکومت کی جانب سیمذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اقدامات کو غیرملکی سکھ کمیونٹی نے سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی