i پاکستان

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر کو ارسالتازترین

January 06, 2023

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی،اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی ہے،مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل منظوری کیلئے پیش ہو گا، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کے پاس دوبارہ بھیجا جائے گا، اگر صدر مملکت 10دن میں بل پر دستخط نہیں کرتے تو اس صورت میں بل ازخود ایکٹ بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی