اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں گرفتار 17 طلبا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق کالج کی لیبارٹریز اور کلاس روم میں داخل ہو کر جتھے نے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ سے شدید مالی اور تعلیمی نقصان ہوا ہے۔مقدمے میں توڑ پھوڑ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور تشدد سمیت 9 دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل طلبا نے نجی کالج کے بلیو ایریا کیمپس کے باہر احتجاج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی