i پاکستان

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراتازترین

November 03, 2022

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجرا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹر کے ساتھ ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، ان فیڈر روٹس سے تقریبا ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی