i پاکستان

اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواستیں منظورتازترین

July 02, 2024

اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ٹریبونل نے اسلام آباد کے حلقوں کی الیکشن پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں، حلقہ این اے 47 اور 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشنز پر سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری اور راجہ خرم نواز کو 8 جولائی کو طلب کر لیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن حکام کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ شعیب شاہین اور علی بخاری نے پٹیشنز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی