i پاکستان

اسلام آباد، فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2مزدور جاں بحقتازترین

August 27, 2024

تھانہ ہمک کے علاقے کہوٹہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے 8 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دو جاں بحق ہوگئے۔ باقی مزدوروں کو بھی نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے کو اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ ایس پی، ایس ڈی پی او و دیگر افسران موقع پر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی