بھارت کے یوم آزادی پر بھارتی ہائی کمیشن (اسلام آباد) کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔تفصیل کے مطابق کشمیری عوام نے آزاد و مقبوضہ جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں بھارتی یوم آزادی پر آج 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا ، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شرکا نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے نعرے لگائے۔احتجاج کے شرکا نے سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی