i پاکستان

اسلام آباد بار نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیاتازترین

March 28, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کچہری میں پولیس کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ صد اسلام آباد بار چودھری قیصر امام ایڈوکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں بار رکن سید علی اصغر ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ اسلام آباد بار کے سیکرٹری رائے اسد نوید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی، غیر آئینی اقدام پر آج ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کی معافی تک اسلام آباد بار کا احتجاج جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی