ا سلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) بدھ سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ ان شدید ہواوں کے باعث 07 جولائی تک کشمیر میں تیز بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختونخوا ، بلوچستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔ 4 سے 7 جولائی کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب ر ہے گا، اس دوران مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی