i پاکستان

اسلام آباد ایئرپورٹ آئوٹ سورسنگ، ترکیہ کمپنی کی دستاویز اور بولی منظورتازترین

October 08, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپور کی آئوٹ سورسنگ میں اہم پیش رفت، ترکیہ کمپنی کے دستاویز اور بولی کو تیکنیکی طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویزات اور بولی کو تیکنیکی طور پر منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد بڈز جمع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے لیے دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر ان کو تیکنیکی طور آئوٹ کر دیا گیا جب کہ ترکیہ کی کمپنی نے ایئرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹینڈر کے لیے عمل سیکریٹری ایوی ایشن کی زیر صدارت ہوا جس میں ترکیہ کمپنی کے دستاویز کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے کی صورت میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورسنگ پر ترکیہ کی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آٹ سورسنگ کے ٹینڈر کھلنے پر کابینہ سے منظوری ہوگی جب کہ آٹ سورسنگ سے متعلق سیکریٹری ایوی ایشن احسن منگی وزیراعظم شہباز شریف کو آگہی دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی