i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس،16 اپریل تک جواب طلبتازترین

February 13, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ ۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مختصر سماعت کی اور فریقین کو 16 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی