i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ ،وفاقی پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغازتازترین

July 22, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر وفاقی پولیس کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ تحریری جواب دیں کہ کیوں نا آپ کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی اور ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور دس روز میں جواب جمع کرائیں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تین اگست تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی