i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیاتازترین

July 20, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا۔ فیصلے میں سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی۔ عدالت نے سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز کالعدم قرار دے دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی