i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیاتازترین

June 04, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 23 میں سابقہ مالک کو نوٹس جاری کیا اور اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی کہ پرانے مالک کو کیوں نوٹس بھیجے جاتے رہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کے سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا اور نہ کاپی بھیجی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں قانون کی خلاف ورزی ہو تو سی ڈی اے کارروائی کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی