i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدیتازترین

June 26, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ کے جسٹس محسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور محکمہ داخلہ پنجاب کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ 21 مئی 2022 کو اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی