i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ‘ موسم سرما کی چھٹیوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاریتازترین

December 24, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی انجام دہی کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا، چیف جسٹس کی منظوری سے ڈیوٹی روسٹر 31 دسمبر تک کیلئے جاری کیا گیا ہے۔روسٹر کے مطابق 31 دسمبر تک عدالت میں تین ڈویژن بنچز اور چھ سنگل بنچز دستیاب ہوں گے تاہم جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف اس دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔پہلا ڈویژن بنچ چیف جسٹس اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا، جو 26 دسمبر تک دستیاب رہے گا اور صرف ٹیکس سے متعلق کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا جو26 دسمبر تک دستیاب رہے گا۔سنگل بنچز کے حوالے سے روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ 29 سے 31 دسمبر تک دستیاب ہوگا جبکہ جسٹس انعام امین منہاس کا سنگل بنچ 26 دسمبر تک فرائض انجام دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی