اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام 8 ججز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچز کیسز کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار عدالتی ہفتے کے پہلے روز 25 نومبر کو کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، جسٹس بابر ستار 26 نومبر سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔ڈویژن بنچ نمبر3 جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویژن بنچ نمبر4 جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ہو گا، ڈویژن بنچز سوموار سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔سپیشل ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق جمعرات یا کسی اور روز دستیاب ہو گا، چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے 25 سے 29 نومبر تک کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی