اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اورسینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس کے علاوہ عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کو شرپسندوں کو ہنگاموں کیلئے اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی