i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکمتازترین

May 25, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی