i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا میانوالی میں الیکشن روکنے کا حکمتازترین

October 31, 2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حلقے میانوالی میں الیکشن روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کے حلقے میانوالی کے لیے الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روک دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل کے دلائل کے بعد احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کی معطلی کی درخواست پرفریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی