i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہائوس ڈی سیل کرنے کا حکمتازترین

October 10, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔خیبرپختونخوا ہائوس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہائوس ڈی سیل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی