سندھ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ایم ڈی کیٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے امتحان دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم دے دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے۔پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آئوٹ آف سلیبس تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا، ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے کیس میں عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی