i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکمتازترین

April 05, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نیتحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدرہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت میں وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا، نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔ عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی