i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری، صرف 2 ججز دستیاب ہوں گےتازترین

August 10, 2024

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اس دوران صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔ ججز روسٹر کے مطابق 12 تا 16 اگست رف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا ۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی