i پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاریتازترین

January 02, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 4سنگل بینچز اور ایک ڈویژن بینچ دستیاب ہو گا،چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے یکم سے 8 جنوری تک کا روسٹر جاری کر دیا ۔ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہو گا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز 5 سے 8 جنوری تک دستیاب ہوں گی۔اسی طرح چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد آصف 8 جنوری تک دستیاب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی