i پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدریتازترین

May 09, 2023

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر چیئرمین عمران خان کے وکیل کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت اور ملک کے لیے سیاہ دن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی